Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے ذریعے سامنے آیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرایا گیا ڈرون امریکی ساختہ ایل یو سی اے ایس (LUCAS) تھا، جو نسبتاً کم لاگت والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے اور فوجی کارروائیوں میں حملوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ایرانی فوج نے واقعے کی مزید تکنیکی تفصیلات، ڈرون کے مشن یا اسے نشانہ بنانے کے طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ ڈرون مار گرانے کا یہ دعویٰ ایرانی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More