Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

حب کے دور دراز علاقے میں بنیادی مرکزِ صحت کا معائنہ، طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی صحتِ عامہ سے متعلق پالیسی کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پی پی ایچ آئی حب کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی نے دور دراز علاقے میں واقع بنیادی مرکزِ صحت کچ کورارو کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مرکزِ صحت میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، او پی ڈی رجسٹر، مریضوں کے ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی مرکز کے انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مرشد دشتی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کی باقاعدہ تکمیل پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دور دراز علاقوں میں قائم مراکزِ صحت کی مؤثر نگرانی اور طبی سہولیات کے معیار میں بہتری پی پی ایچ آئی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More