Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

چمن میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ

چمن: خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اویس کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، انسدادِ پولیو پروگرام اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مہم کے پہلے روز کی مجموعی کارکردگی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے اہداف، فیلڈ ٹیموں کی سرگرمیوں، ویکسینیشن کوریج اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دوسرے روز کی پیش رفت اور حاصل کیے گئے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہدایت کی کہ مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور رہ جانے والے بچوں تک دوبارہ رسائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر علاقے میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیمیں پوری لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ ضلع چمن کو پولیو سے محفوظ بنانے کے قومی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More