Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاصم علی کا خان کہنا تھا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت جاری ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، جلد خوشخبری ملنے کی امید ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ناروے میں 60 ہزار سے زائد پاکستانی آباد ہیں، جو اسکینڈینیوین ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد ہے، وہ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان اور ناروے کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ موجود تھا، جس کی بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے اور متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں جبکہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تین وفود کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔

عاصم علی خان نے کہا کہ ناروے کے لیے پروازیں شروع کرنا پاکستانی نجی ایئرلائنز کے لیے بھی بہترین کاروباری موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں کی بحالی کب ممکن ہوگی، اس حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا جا سکتا، تاہم یہ کام جلد متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More