Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی زاہد بخاری اور بیرسٹر موسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عظمیٰ بخاری کا فیک ویڈیو وائرل کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اہم حکومتی عہدے پر فائز ہونے کے باعث انہیں سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، جس کی وجہ سے ان کا ٹرائل کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے عظمیٰ بخاری کو اپنے بیان پر جرح کے لیے طلب کر رکھا تھا، تاہم معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہونے کے باوجود عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، جو غیر قانونی ہیں۔

درخواست گزار کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے دلائل کے بعد عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جرح کرانے کا حکم معطل کردیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کے دیگر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور ان کی حد تک کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More