Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ایران نے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی پہلی ویڈیو جاری کردی

ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے جنگی اور حملہ آور ڈرونز تیار کرنے والی تنصیب کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں پختگی حاصل کرلی ہے۔ جنگ کے دوران ایران نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جنہوں نے دشمن کو حیران کردیا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران ممکنہ جنگ کے لیے معیار اور تعداد، دونوں اعتبار سے بہتر پوزیشن میں ہے اور وہ دشمن کی حکمت عملی سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز، بغیر پائلٹ بحری جہازوں اور چھوٹے فضائی طیاروں کے استعمال میں وسعت آرہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More