Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

ترجمان اتحادی افواج ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق میزائل حملے کے دوران ریاض میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شہریوں کو موبائل فون پر ہنگامی الرٹس موصول ہوئے۔

ممکنہ میزائل حملے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے دارالحکومت ریاض کے لیے فضائی خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

حکام کے مطابق حوثی ملیشیا کا میزائل حملہ ناکام بنانے کے بعد خطرے کا الرٹ واپس لے لیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More